سزا
Adelheid Marie Bwire
Melany Pietersen

ایک دن امی  مختلف قسموں کے بہت سارےپھل لائیں۔

1

ہم یہ پھل کب کھا سکتے
ہیں؟  ہم نے پوچھا۔
رات کو کھائیں گے، امی
بولیں۔

2

میرے بھائی نادر کا دل
للچایا، اُس نے دیکھتے ہی دیکھتے بہت سارے پھل کھا لیے۔

3

یہ دیکھو بھیا نے کیا
کیا!  منا چلایا۔
نادر بہت خود غرض
ہے،    میں بولی۔

4

امی  بھی بہت خفا 
ہوئیں۔

5

ہم بھی اُس سے ناراض
تھے۔ لیکن وہ ذرا بھی شرمندہ نہیں تھا۔

6

منے نے پوچھا، امی کیا
آپ بھیا کو سزا دیں گی؟

7

نادر تمہیں جلد ہی اپنی
غلطی کا احساس ہو گا،     امی نے نادر کو
کہا۔

8

نادر کی طبیعت خراب ہو
گئی۔

9

میرے پیٹ میں بہت درد
ہے،    نادر نے آہستہ سے کہا۔

10

امی جان گئیں کہ اُس کی
طبیعت کیوں خراب ہے۔ شاید پھل اُسے سزا دے رہے ہیں۔

11

جب نادر ٹھیک ہو گیا تو
وہ بہت شرمندہ تھااور اُس نے ہم سب سے معافی مانگی۔ ہم نے اُسے معاف کر دیا۔
 

12
You are free to download, copy, translate or adapt this story and use the illustrations as long as you attribute in the following way:
سزا
Author - Adelheid Marie Bwire
Adaptation - S. ahmad
Illustration - Melany Pietersen
Language - Urdu
Level - First words